Breaking News
Home / اہم ترین / پٹن پنچایت صدارتی انتخابات کے لئے تنظیم نے میدان میں اتارے اپنے امیدوار عمران لنکا صدر اور شمیم بانو نائب صدر کے لئے نامزد

پٹن پنچایت صدارتی انتخابات کے لئے تنظیم نے میدان میں اتارے اپنے امیدوار عمران لنکا صدر اور شمیم بانو نائب صدر کے لئے نامزد

بھٹکل28جولائی (بھٹکل،ہرپل نیوز) جالی پٹن پنچایت کے صدارتی انتخابات کل جمعرات کوجالی پنچایت دفتر میں منعقد ہوں گے، جس کے لئے سماجی ادارہ مجلس اصلاح وتنظیم نے صدارتی اُمیدوار کے طور پر عمران لنکا کو میدان میں اُتارا ہے جبکہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے جالی پنچایت کی سابق صدر شمیم بانو کو نامزد کیا ہے۔تنظیم انتظامیہ، سیاسی پینل اور جالی پٹن پنچایت کے ممبران پر مشتمل آج صبح تنظیم ہال میں منعقدہ میٹنگ میں عمران لنکا صدارتی عہدہ کے لئے بلامقابلہ منتخب ہوگئے، جبکہ نائب صدر کے عہدہ کے لئے شمیم بانو حوالدار بھی بلامقابلہ منتخب ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ صدارتی اُمیدوار کے لئے عمران لنکا کے ساتھ ساتھ سابق ضلع پنچایت ممبر عبدالرحیم کا نام پنچایت کے ایک ممبر نے پیش کیا تھا، مگر کسی نے تائید نہیں کی، بتایا گیا ہے کہ عبدالرحیم خود بھی اس میٹنگ میں غیر حاضر رہے اس طرح عمران لنکا بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ نائب صدر کے عہدہ کے لئے بھی صرف ایک نام شمیم بانو حوالدارپیش ہوا تھا، اس بناپر وہ بھی بلامقابلہ اس عہدہ کے لئے نامزد کی گئی.خیال رہے کہ جالی پٹن پنچایت میں کل 20ممبران ہیں جس میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے۱۱ممبران ،5 کانگریس ، تین بی جے پی اور ایک آزادامیدوار ہے۔اس مناسبت سے یہ بات تقریبا طئے مانی جارہی ہے کہ تنظیم کی جانب سے جو بھی اُمیدوار صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات کے لئے اُمیدوار کھڑے ہوں گے، وہی صدر اور نائب صدر کے عہدہ پر فائز ہوں گے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/9zzdb

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے