Breaking News
Home / اہم ترین / پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا بھٹکل میں احتجاج

پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ویلفیر پارٹی آف انڈیا کا بھٹکل میں احتجاج

 بھٹکل(ہرپل نیوز)11مارچ:مرکزی حکومت کی جانب سےپکوان گیس کی قیمتوں میں مسلسل  اضافہ  کے خلاف ویلفئیر پارٹی آف انڈیا  نےبھٹکل میں  اسسٹنٹ کمشنر دفترکے سامنے احتجاج کرتےہوئے صدر جمہوریہ کے نام  ایک میمورنڈم پیش کیا۔جس میں  روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ  اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ صدر قمرالدین مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے  الزام لگایا کہ مودی حکومت نے  معصوم عوام کو دھوکہ دے کر  عوامی زندگی کو اجیرن کر ڈالی ہے۔انہوں نے پٹرول ، ڈیزل  ، پکوان گیس ،اور اچانک نوٹ بندی جیسے بے وقوفانہ اعلانات سے عوامی زندگی کےحقوق چھینے جانے کا بھی مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا  ۔میمورنڈم میں چار سو، اٹہتر روپئے پر ملنے والی پکوان گیس کی قیمت  کے،سات سو پینسٹھ روپئے  ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےگیس کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WphAR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے