Breaking News
Home / اہم ترین / پیسے نکالنے کے لئے لوگوں کی پریشانی ناقابل دید ۔دہلی میں اے ٹی ایم کےلئے قطار میں کھڑی ایک لڑکی نے غصے میں اتار دیا کپڑا۔

پیسے نکالنے کے لئے لوگوں کی پریشانی ناقابل دید ۔دہلی میں اے ٹی ایم کےلئے قطار میں کھڑی ایک لڑکی نے غصے میں اتار دیا کپڑا۔

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)14نومبر: دہلی کے میور وہار فیز -3 میں اے ٹی ایم کے آگے قطار میں کھڑی ایک لڑکی جب انتظار کرتے کرتے تھک گئی ، تو اس نے احتجاج کیا اور پھر غصے میں اپنا ٹاپ ہی اتار دیا۔ شادی سے پہلے کی اس حرکت سے وہاں لوگ حیران رہ گئے۔ فورا وہاں پولیس پہنچ گئی، لیڈی پولیس نوجوان خاتون کو غازی پور تھانے لے گئی، وہاں اسے سمجھایا گیا، اس کے بعد اے ٹی ایم لے جاکر اس کو پیسے دلائے گئے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ لڑکی کے اچانک سر بازار ٹاپ لیس ہو جانے سے لوگ حیران رہ گئے، کچھ ہی فاصلے پر موجود خاتون پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو کپڑے پہنائے، پھر اسے غازی پور تھانہ لے جایا گیا۔ بعد میں اسے ایکسس بینک کے اے ٹی ایم لے جاکر الگ سے پیسے دلوائے گئے۔وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں تک قطار میں کھڑے ہونے کے بعد بھی پیسے نہیں مل رہے ہیں، چھٹی کا پورا دن قطار میں کھڑے ہوئے ہی گزر گیا، دہلی میں جگہ جگہ اے ٹی ایم پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ ملک بھر میں لوگ روپے نکالنے کے لئے اے ٹی ایم اور پوسٹ آفس کے آگے قطار میں کھڑے ہیں۔ اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے آج کچھ زیادہ ہی بھیڑ ہے۔تصویر موقع پر موجودشخص  رنجن چندرا کی لی ہوئی ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/0pegz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے