Breaking News
Home / اہم ترین / پیشے سے وفا داری کر کے ڈاکٹر نے قائم کی مثال،حاملہ خاتون کو پلنگ کے ذریعے پہنچایاہاسپٹل

پیشے سے وفا داری کر کے ڈاکٹر نے قائم کی مثال،حاملہ خاتون کو پلنگ کے ذریعے پہنچایاہاسپٹل

اڑیسہ(ہرپل نیوز،ایجنسی)4نومبر۔حاملہ خواتین کو اکثر و بیشتر گاڑیوں میں لیا جاتا ہے لیکن ملکانگیری ضلع کے سریگیتا گاؤں میں حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچانے کے لئے کچھ الگ ہی ذریعہ اپنایا گیا۔ملکانگیری ضلع کے سریگیتا گاؤں میں ایک ڈاکٹر نے اپنے پیشے سے وَفاداری دکھاتے ہوئے پلنگ کے ذریعے حاملہ خاتون کو ایک پسماندہ گاؤں سے ہاسپٹل لے کر دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کیا ۔گاؤں کے سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر نے کچھ مقامی لوگوں کے ساتھ حاملہ کو ہاسپٹل پہنچانے کی کوشش کی۔ حاملہ خاتون کا زیادہ خون بہہ جانے سے ڈاکٹر نے بغیر کسی تاخیر کے گاؤں میں ہی پیدائشی عمل شروع کر دیا۔ بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کی حالت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹر نے انہیں ہاسپٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

جلد ہی مقامی لوگوں نے خاتون کو ہاسپٹل لے جانے سے انکار کر دیا، تاہم ڈاکٹر اور خاتون کے شوہر نے اسے آٹھ کلو میٹر تک پلنگ پر بیٹھا کر ہاسپٹل پہنچایا۔ ہاسپٹل میں طبی دیکھ بھال اور علاج کے بعد خاتون اور نوزائیدہ بچے کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IMrm4

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے