Breaking News
Home / اہم ترین / پیغمبر محمدﷺکا اسوہ انسانیت کے لئے مشعل راہ۔ میلاد کے موقع پر پی ایم مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد ۔ کہا حقیقی فلاح ان کی تعلیمات میں مضمر

پیغمبر محمدﷺکا اسوہ انسانیت کے لئے مشعل راہ۔ میلاد کے موقع پر پی ایم مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد ۔ کہا حقیقی فلاح ان کی تعلیمات میں مضمر

دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)2ڈسمبر۔وزیر اعظم نریند رمودی نے  میلاد النبی ﷺکے موقع پر بھارت کے تمام مسلم باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔مسٹر مودی نے میلاد النبی ﷺکے موقع پر بھارت کے تمام مسلم شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔وزیر اعظم نے میلاد النبیﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ پیغمبر محمدﷺ کی تعلیمات سے ہمارے سماج میں ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ ملے گا۔آپ ﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اورآخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے اور حقیقی فلاحی معاشرہ کی تشکیل کا راز ان کی تعلیمات میں مضمر ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XUaBC

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے