Breaking News
Home / اہم ترین / پی چدمبرم کا مودی پر نشانہ ، گجرات الیکشن کی وجہ سے جی ایس ٹی کو بہتر بنانے پر مجبور ہوئی حکومت

پی چدمبرم کا مودی پر نشانہ ، گجرات الیکشن کی وجہ سے جی ایس ٹی کو بہتر بنانے پر مجبور ہوئی حکومت

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)11نومبر ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے آج کہا کہ گجرات میں ہورہے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کو بہتر بنانے کےلئے حکومت اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی ہے۔آسام کے گواہاٹی میں چل رہی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ کے درمیان مسٹر چدمبرم نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس حکومتوں کے وزیر خزانہ کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی میں تبدیلی کرے گی۔مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کیا’’گجرات الیکشن کا شکریہ جس کے دباؤ میں حکومت جی ایس ٹی کے سلسلے میں اپوزیشن اور ماہرین کی صلاح ماننے کو تیار ہوئی۔کانگریس کی حکومتوں والی ریاستوں کے وزیرخزانہ حکومت پر اس میں تبدیلی کےلئے دباؤ بنائیں گے۔‘‘راجیہ سبھا میں جی ایس ٹی بل پر بات چیت اور ووٹنگ نہ کرانے کےلئے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں تو حکومت نے منمانی کردی لیکن اب جی ایس ٹی کونسل اور لوگوں کے درمیان اس پر تبادلہ خیال کرنے سے وہ نہیں بچ سکتی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xlsDY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے