Breaking News
Home / اہم ترین / پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات کاہوا آغاز۔ریاست بھرسے چھ لاکھ سے زائد طلباء وطالبات لکھ رہے ہیں امتحان،نقل نویسی پرسخت نگرانی

پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات کاہوا آغاز۔ریاست بھرسے چھ لاکھ سے زائد طلباء وطالبات لکھ رہے ہیں امتحان،نقل نویسی پرسخت نگرانی

بھٹکل (ہرپل نیوز)9مارچ:پی یو سی تعلیمی زندگی کاایک اہم موڑ ہے، کل سےریاست بھر میں پی یو سال دوم کےسالانہ امتحانات کا ریاست بھر میں آغاز ہوا ۔ جو کہ اگلے ستائیس مارچ تک جاری رہے گا۔جس میں ریاست بھر کے کل چھ لاکھ طلباء وطالبات امتحان لکھ رہے ہیں ۔اترکنڑا ضلع کے کل پندرہ ہزار نو سو بیالس طلباءوطالبات ضلع کے انتیس امتحانی مراکز میں امتحان لکھ رہے ہیں۔بھٹکل تعلقہ میں پی یوسی امتحان کے چار مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔امتحان کے دوران کسی بھی قسم کی گڑبڑی اور نقل نویسی روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔حکام کی جانب سے امتحانی مراکز کے آس پاس دو سو میٹر تک کی  زیراکس دکانوں کو بند کرنے کاحکم دیاگیا ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے۔بھٹکل تعلقہ میں دو ہزار ایک سو طلباء وطالبات امتحان میں شریک ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/RweNH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے