Breaking News
Home / اہم ترین / چائے والا کہنے والے مودی اب پے ٹی ایم والا بن گئے ہیں: ممتا بنرجی کا وزیر اعظم پر طنز

چائے والا کہنے والے مودی اب پے ٹی ایم والا بن گئے ہیں: ممتا بنرجی کا وزیر اعظم پر طنز

کلکتہ( ہرپلنیوز، ایجسنی)19؍دسمبر ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت کو بہری ، گونگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک زمانے میں خود کو ’’چائے والا ‘‘ کہنے والے نریندر مودی اب پے ٹی ایم والا بن گئے ہیں ۔ مغربی بنگال کے بانکوڑہ ضلع میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی خود کو چائے والا کہتے تھے مگر اب وہی مودی کروڑ پتی ’’پی ٹی ایم‘‘ والا بن گئے ہیں ۔نوٹ منسوخی پر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے ملک کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو اپنی محنت کی کمائی کو مخصوص جگہ رکھنے کی ہدایت کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹ کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت گونگی ، بہری اوراندھی ہوچکی ہے اسے پریشان حال عوام کی فکر بالکل نہیں ہے ۔مرکزی حکومت نے پورے ملک کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کی صحیح صورت حال کا اندازہ لگانے کے بجائے چند کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ایسا کیا ہے ۔نوٹ بندی کے بعد سے ہی ملک کے کروڑوں عوام مشکلات میں مبتلا ہیں مگر وزیر اعظم کو ملک کے حالات کا جائزہ لینے کی فرصت نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے ہزاروں کے مجمع سے سوال کیا کہ جب کہ نوٹ بندی سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے تو پھر آج دوکاندار، کسان اور مزدور پریشان حال کیوں ہیں ؟۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں عوام کے خون پسینے کی قربانی کے بدلے کارپوریٹ سے کمیشن لینے نہیں دیں گے۔نوٹ بندی کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مسلسل احتجاج کررہی ہیں ۔انہوں نے دہلی، لکھنو اور بہار میں احتجاج اور عوامی ریلی سے خطاب کیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Gtuzt

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے