Breaking News
Home / اہم ترین / چنئی میں تباہی لایا طوفان 'وردا'، 2 ہلاک، سات ہزار سے زیادہ لوگوں کو منتقل کیا گیا

چنئی میں تباہی لایا طوفان 'وردا'، 2 ہلاک، سات ہزار سے زیادہ لوگوں کو منتقل کیا گیا

چنئی( ہرپلنیوز، ایجسنی)12؍دسمبر۔ گردابی طوفان 'وردا' تمل ناڈو کے ساحل کو پار کرتے ہوئے چنئی پہنچ گیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے سینکڑوں درخت اکھڑ گئے ہیں اور 100 کلومیٹر فی گھنٹے کے حساب سے تیز رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جگہ جگہ تباہی سا نظارہ ہے، کہیں گاڑی پلٹی ہوئی ہے تو کہیں ٹین شیڈ اڑ رہے ہیں۔ اس کے چلتے چنئی کے کچھ علاقوں میں بجلی کاٹی گئی ہے اور چنئی جانے والے طیاروں کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وردا سے نمٹنے کے لئے تمل ناڈو میں این ڈی آر ایف کی 8 اور آندھرا پردیش میں 6 ٹیمیں بھیجی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فوج کی ٹکڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔تمل ناڈو حکومت نے کہا کہ 7350 سے زیادہ لوگوں کو چنئی، كانچی پورم، تروولور اور ولاپورم اضلاع کے 54 ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ چنئی میونسپل کو درخت گرنے کی 130 سے زائد شکایتیں ملی ہیں۔ریلوے نے کئی مضافاتی ریل خدمات منسوخ کر دی ہیں اور طویل فاصلے کی ٹرینوں کی راہ تبدیل کر دی گئی ہے۔ طوفان کے پیش نظر پرواز کی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jSMew

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے