Breaking News
Home / اہم ترین / چنڈی گڑھ میں چلتے آٹو میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری۔ مجرموں کے سامنےپولیس بے بس؟

چنڈی گڑھ میں چلتے آٹو میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری۔ مجرموں کے سامنےپولیس بے بس؟

چنڈی گڑھ (ہرپل نیوز، ایجنسی)18نومبر۔چنڈ ی گڑھ میں ایک بار پھر شرمناک واقعہ پیش آیا۔پولیس کے خاتون تحفظات کے تمام دعوؤں کے درمیان ایک خاتون کے ساتھ چلتے آٹو میں 3 درندوں نے عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔چنڈ ی گڑھ کا نام ایک اور شرم سار کرنے والے واقعہ کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکٹر 53 میں ایک خاتون کے ساتھ چلتے آٹو میں تین درندوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ واردات کو انجام دینے کے بعد مجرم خاتون کو سیکٹر 53 کے جنگلات میں پھینک کر فرار ہو گئے۔اس واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون کو چنڈی گڑھ کے سیکٹر 16 کے شہری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔جانکاری کے مطابق متاثرہ خاتون موہالی میں پی جی میں رہتی ہے۔وہ کسی کام سے چنڈی گڑھ آئی ہوئی تھی اور سیکٹر 37 سے اپنے پی جی واپس جا رہی تھی۔اسی درمیان اس کے ساتھ یہ حادثہ ہوا۔

مجرموں کے سامنے پولیس بے بس؟:چنڈی گڑھ پولیس ہر جگہ تعیناتی کے دعوے کرتی ہے،لیکن شہر میں ہو رہی عصمت دری کے یہ واقعات ان کی پول کھول رہے ہیں۔خواتین کے ساتھ مجرمانہ واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں بتا دیں کہ کچھ وقت پہلے ہی آفس سے گھر واپس آ رہی ایک لڑکی کو اغوا کر آٹو رکشا میں اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔یہ واردات بھی طویل مدت تک چنڈی گڑھ پولیس کے لئے چلینج بنا رہی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/bL7SC

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے