Breaking News
Home / اہم ترین / چپل سے مارنےوالے اپنے بیان پر یوٹی قادر کا وضاحتی بیان

چپل سے مارنےوالے اپنے بیان پر یوٹی قادر کا وضاحتی بیان

منگلورو(ہرپل نیوز)27فروروی:کیرالہ  کے وزیر اعلیٰ کی منگلورو ہم آہنگی ریالی میں شرکت کی مخالفت کرنے والوں کو چپلوں سے مارنے والا بیان دینے کے بعداپنے خلاف اٹھنے والے تنازعے کو کم کرنے کے لئے ریاستی وزیر  یو ٹی قادر نے وضاحتی  بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی توہین اور بے عزتی کرنا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک دستوری طور پر منتخب بزرگ لیڈرجو پڑوسی ریاست سے ہمارا مہمان بن کر آیا ہو، اس کا احترام نہ کرنے اور اس کا استقبال کرنے کے بجائے اس کی آمد کو روکنے کی جو کوشش ہوئی تھی، اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے تھے۔ اور اسی اندرونی درد کی وجہ سے انہوں نے ایسی سخت زبان استعمال کی تھی۔ خیال رہے کہ مسٹر یو ٹی قادر نے ایک پروگرام  میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کی مخالفت کرنے والے ان کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں ہیں اور دستور کی مخالفت کرنے والوں کو چپلوں سے مارنا چاہیے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/DebG0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے