Breaking News
Home / اہم ترین / چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر چلتی ٹرین سے کودپڑے ماں اور بیٹی، پولیس بنی رہی تماشائی

چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر چلتی ٹرین سے کودپڑے ماں اور بیٹی، پولیس بنی رہی تماشائی

کانپور(ہرپل نیوز،ایجنسی)14نومبر۔ اترپردیش میں کانپور کے چنداری اسٹیشن کے نزدیک ٹرین میں چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہوکر ایک خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ چلتی ٹرین سے کود گئی ۔ دونوں کے سر پر سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔ انہیں ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ جنرل ٹکٹ لے کر دہلی ہاوڑہ اسپیشل ٹرین سے دہلی جارہی تھی ، جیسے ہی ٹرین ہاوڑہ سے نکلی ٹرین میں سوار منچلوں نے خاتون اور اس کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی ، اس کی شکایت ٹرین میں موجود پولیس اہلکاروں سے بھی کی گئی ، لیکن پولیس نے دونوں کی کوئی مدد نہیں کی ، جس سے پریشان ہو کر خاتون کانپور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک چلتی ٹرین سے کود گئی ۔ دونوں کو سنگین چوٹیں آئی ہیں ۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈبے میں تین سے چار منچلے موجود تھے ۔ جمعہ کی دیر رات انہوں نے لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ۔ خاتون نے جب مخالفت کی تو وہ نہیں مانے ۔ انہوں نے پولیس سے اس کی شکایت کی، لیکن وہ بھی بے خوف نظر آئے ۔ ہفتہ کو بیٹی بیت الخلا کی طرف گئی تو تھوڑی دیر بعد بیٹی کی چینخ سنائی دی ، جس کے بعد وہ بھاگ کر باتھ روم تک پہنچی ، وہاں منچلوں نے لڑکی کو دبوچ لیا ، ٹرین کا گیٹ کھلا ہوا تھا ۔ خاتون نے مچلوں کو دھکا دے کر الگ کیا اور چلتی ٹرین سے بیٹی کو لے کر کود گئی ۔ اسٹیشن پر لوگوں نے ایمبولینس کو اطلاع دی ، جس کے بعد دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/27gj6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے