Breaking News
Home / اہم ترین / چین میں اب ختنہ، شادی اور جنازہ جیسے مذہبی امور کے بارے میں اطلاع دینا ضروری

چین میں اب ختنہ، شادی اور جنازہ جیسے مذہبی امور کے بارے میں اطلاع دینا ضروری

بیجنگ(ایجنسی)25 نومبر: چین نے مسلم اکثریتی شنجيانگ صوبے کے حکام کو تمام مذہبی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے۔ ’گلوبل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق، شمال مغربی چین کے شنکيانگ اوغر خود مختار علاقے کے کچھ حصوں میں لوگوں کی مذہبی سرگرمیوں کے بارے میں مقامی کمیٹیوں کو اطلاع دینے کی ضرورت کو اب پورے علاقے میں نافذ کر دیا جائے گا۔’پارٹی اسکول آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، شنکیانگ‘ علاقائی کمیٹی کے پروفیسر لا ڈشیگ نے کہا کہ شنکيانگ نے ستمبر سے مذہبی رسم و رواج کے انتظام کے لئے مذہبی کمیٹیاں اور رہائشی کمیونٹی بنائے ہیں۔ اس کے تحت مقامی لوگوں کو ختنہ، شادی اور جنازہ جیسے مذہبی امور کے بارے میں اطلاع دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹسٹ کے پر شنکيانگ کے کچھ حصوں میں اس پالیسی کو لاگو کیا گیا اور مستقبل قریب میں اسے پورے علاقے میں نافذ کیا جائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/muJov

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے