Breaking News
Home / اہم ترین / ڈان داؤد ابراہیم کی جائیداد کی نیلامی پرممبئی میں 1993جیسے دھماکوں کی دھمکی ، ممبئی پولیس حرکت میں

ڈان داؤد ابراہیم کی جائیداد کی نیلامی پرممبئی میں 1993جیسے دھماکوں کی دھمکی ، ممبئی پولیس حرکت میں

ممبئی: 15؍نومبر(ہرپل نیوز ، ایجنسی) گزشتہ روز جنوبی ممبئی میں واقع داؤد ابراھیم کی تین جائیدادوں کی گیارہ کروڑمیں نیلامی کے بعد ڈی کمپنی نے کوئی خاصی دلچسپی نہیں دکھائی ،جوکہ حیرت انگیز بات تھی اور لیکن رات دیر گئے ممبئی پولیس کا سکون اُس وقت غارت ہوگیا جب عثمان چودھری نامی شخص نے ایک نجی چینل کے رپورٹر کو موبائل پر دھمکی دی کہ اگر اس جائیدادپر قبضہ کیا گیا تو شہر میں 1993 جیسے بم دھماکے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ داؤدابراھیم اور اہل خانہ کی جائیدادوں کو سیفی ٹرسٹ نے 11 کروڑروپے میں خرید لیا ہے ،اس علاقے میں مذکورہ بوہرہ ٹرسٹ ازسرنو تعمیر کررہا ہے اور ایک آئی پی ایس افسر نے کہاکہ لوورپریل اور الفسٹن روڈ جیسا اس علاقہ کا ڈیولپمنٹ ہوجائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gBntH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے