Breaking News
Home / اہم ترین / ڈسمبر 31کے بعد کئی اسمارٹ فونس پر نہیں چلے گا واٹس ایپ ۔ کیا آپ کا موبائیل بھی اسی فہرست میں ہے؟

ڈسمبر 31کے بعد کئی اسمارٹ فونس پر نہیں چلے گا واٹس ایپ ۔ کیا آپ کا موبائیل بھی اسی فہرست میں ہے؟

(ایجنسی)بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10 اور ونڈوز فون 8.0 یا اس سے قدیم اسمارٹ فونس پر 31 دسمبر 2017 کے بعد واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گا۔واٹس ایپ کے بلاگ پوسٹ میں واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ بلیک بیری او ایس، بلیک بیری 10 اور ونڈوز فونس 8.0 یا اس سے قدیم آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے اسمارٹ فونس استعمال کنندگان 31 دسمبر کے بعد اپنے فون پر واٹس ایپ نہیں دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ نے بہت پہلے ہی ان فونس پر خدمات بند کردینے کا اعلان کیا تھا تاہم مختلف گوشوں سے دباؤ کے بعد تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔ واٹس ایپ بلاگ پر وضاحت کی گئی ہے کہ اس مرتبہ مزید مہلت نہیں دی جائے گی اور مذکورہ آپریٹنگ سسٹم والے فونس پر واٹس ایپ بند کردیا جائے گا۔اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی آپریٹنگ سسٹم والا فون ہو تو فوری اسے اپ گریڈ کرلیجیے یا پھر نیا فون خرید لیجیے ورنہ آپ بھی اپنے پسندیدہ مسیجنگ ایپ واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/g2oKz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے