Breaking News
Home / اہم ترین / ڈسڑکٹ ہیلتھ آفسر کا بھٹکل دورہ۔بھٹکل سرکاری ہاسپٹل میں ضروری اشیاء کی فراہمی کا دلایا یقین

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفسر کا بھٹکل دورہ۔بھٹکل سرکاری ہاسپٹل میں ضروری اشیاء کی فراہمی کا دلایا یقین

بھٹکل(ہرپل نیوز، 14مارچ: اترکنڑا ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشوک انجمن نور پرائمری اسکول، انجمن آزاد پرائمری ، نونہال سنٹراسکول وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے صدور مدرسین سے ملاقات کر کے اور روبیلا انجکشن کے متعلق جانکاری حاصل کی اور جو طلبا ابھی تک انجکشن نہیں لگوائے ہیں انہیں باربار سمجھاتے رہنے کی ہدایات دی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اسکولوں میں اساتذہ سے گزارش کی کہ وہ طلبہ کو انجکشن ضرور لگوائیں ۔ ویکسینشیشن کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ضلع میں انجکشن لگانے کا کام پچانوے فیصد ہو چکا ہے جبکہ بھٹکل میں اس کی شرح ابھی پچاسی فیصد تک سمٹ کر رہ گئی ہے ۔

 ڈی ایچ او کا بھٹکل سرکاری ہاسپٹل کا دورہ :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آج بھٹکل سرکاری اسپتال کا بھی معائنہ کیا ۔ معائنہ کے بعد ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہاکہ بھٹکل سرکاری ہاسپٹل میں موجود ایمبولینس قابل استعمال نہ ہونے کی وجہ سے نئی ایمبولنس کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ہاسپٹل میں صفائی کی کمی کو لیکر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ مستقل لیڈی ڈاکٹ کی خدمات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس بیچ ٹی ٹی انجکشن کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اشوک نے کہا کہ اب یہ انجکشن ہاسپٹل میں دستیاب ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ppsaa

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے