Breaking News
Home / اہم ترین / ڈیش پانڈے کے ہاتھوں رکھا گیا بھٹکل میں ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد

ڈیش پانڈے کے ہاتھوں رکھا گیا بھٹکل میں ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد

بھٹکل:17/ جولائی(ہرپل نیوز)بھٹکل سنتے مارکیٹ کے قریب ساحلی ترقی بورڈ کے ذریعے تعمیر کئے جانے والی ہائی ٹک مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد وزیر برائے بڑی صنعت کار آر وی دیش پانڈےکے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ترقی کے لئے ذات پات، دھرم ، سیاست وغیرہ کو نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں جب سے کانگریس نے اقتدار سنبھالا ہے غریبوں کے متعلق کئی ایک پروگرام اور منصوبہ جات کو جاری کیا گیا ہے۔ساحلی ترقی بورڈ کے صدر نویدیت آلوا نے خطاب کرتے ہوئے رایست کی کانگریس حکومت کے ترقیاتی کامون کی جم کر تعریف کی ۔ بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں سب سے زیادہ امداد بھٹکل کو ملی ہے، محکمہ سیاحت سے 40کروڑ روپئے امداد جاری کی گئی ہے۔ پروگرام میں کئی اہم سیاسی و غیر سیاسی شخصیات شریک تھیں

The short URL of the present article is: http://harpal.in/HGds5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے