Breaking News
Home / اہم ترین / کاروار: صفائی مہم صرف ایک ہفتے تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔۔ دیشپانڈے

کاروار: صفائی مہم صرف ایک ہفتے تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔۔ دیشپانڈے

کاروار 3/اکتوبر( ہر پل نیوز) گاندھی جینتی کے حوالے سے صفائی ہفتہ کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اس مہم کو صرف ایک ہفتے تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ ہمیں روازانہ اور مسلسل اس طرف دھیان دینا چاہیے۔انہوں نے پیدل چلتے ہوئے میونسپل پارک  پہنچ کر گاندھی جی کی مورتی پرپھولوں کا ہار پہناتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ شانتی اور اہنساکے راستے پر چلنے والے مہاتما گاندھی جی کی زندگی آج بھی ہم سب کے لئے ایک نمونہ ہے۔اور ستیہ گرہ کے ذریعے انقلاب لانے کی ان کی کوشش دنیا کے لئے مثالی بن گئی ہے۔گاندھی جینتی کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی ضلعی تنظیم کی جانب سے 'پلاسٹک فری کاروار'کے عنوان سے ایک بائک ریالی بھی نکالی گئی جس کا مقصدعوام کے اندر پلاسٹک سے ہونے والے نقصانات اوراس کی روک تھام کا شعور بیدار کرنا تھا۔اس کے علاوہ مسٹر دیشپانڈے کے ہاتھوں ضلع پریس اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اس موقع پر شائع کردہ ایک خصوصی بلیٹین کا اجراء بھی عمل میں آیا۔ا ور رویندراناتھ ٹیگور بیچ پر ایڈونچر اسپورٹس اور بوٹ ہاؤس کا بھی آغاز کیا گیا۔اس موقع پر کاروار بلدیہ صدر گنپتی نائک، ضلع پنچایت سی ای او چندرا شیکھر نائک،ایڈیشنل ڈی سی مسٹر ایچ پرسناکے علاوہ مختلف محکمہ جات اور تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kkUy2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے