Breaking News
Home / اہم ترین / کاروار میں بی ایس این ایل کے دفتر میں لگی آگ۔ پرانی فائیلیں جل کر خاکستر

کاروار میں بی ایس این ایل کے دفتر میں لگی آگ۔ پرانی فائیلیں جل کر خاکستر

کاروار(ہرپل نیوز)18مارچ:کاروار میں ایس پی دفترکے قریب واقع بی ایس این ایل دفترکی دوسری منزل پرشارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاہے۔جس میں پرانی فائلس ،کمپیوٹر س سمیت دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکسترہوگئی ہیں۔مو قع پر فائر بریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔خیال رہے کہ کاروار کے سرکاری دفتر میں آگ لگنے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے ۔آپ کو بتادیں کہ گزشتہ چند روز قبل ہی کاروار ضلع پنچایت میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی ۔جس میں کئی قیمتی اشیاء جل کر خاک ہوگئی تھیں ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4c7S9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے