Breaking News
Home / اہم ترین / کاروار میں نئے حفاظتی جہاز کا افتتاح

کاروار میں نئے حفاظتی جہاز کا افتتاح

کاروار(ہرپل نیوز)9مارچ:کاروارکدمبا بحری اڈے پر ایک نئے حفاظتی جہاز کاانڈین نیوی کرناٹکا یونٹ کے وائس ایڈمیرل گریش لوتھرا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔جس کے بعد اس جہازکو انڈین نیوی  کے سپرد کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس جہازکی لمبائی پچاس میٹر ہے  جو کہ فی گھنٹہ پچاس کیلو میٹر کی  مسافت طے کرتاہے۔بتایا گیاہے کہ اس میں اکتالیس اہلکار چارافسران  کی موجودگی میں  اپنے فرائض انجام دیں گے۔ کدمبا بحری اڈے پر یہ پہلا حفاظتی جہاز ہے جس پر واٹر جیٹ لگے ہوئے ہیں۔ ساحلی علاقے میں سیکیوریٹی کے مقاصدپورا کرنے کے لئے اس جہاز کا استعمال کیا جائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/C6CtR

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے