Breaking News
Home / اہم ترین / کاروار میں ہوئے دو بڑے منظم احتجاج۔ ولیج اکاونٹنس نے کام کے دباو کولیکراورمزدوروں نے ریت کی قلت کو لیکرکیااحتجاج

کاروار میں ہوئے دو بڑے منظم احتجاج۔ ولیج اکاونٹنس نے کام کے دباو کولیکراورمزدوروں نے ریت کی قلت کو لیکرکیااحتجاج

کاروار(ہرپل نیوز)23فروری:ولیج اکاؤنٹنٹ کو دی گئی راشن کارڈ جانچ کی ذمہ داری اور ولیج اکاؤنٹنٹ جن مسائل کا سامنا کررہے ہیں انہیں دور کرنے کا مطالبہ لے کر ضلع کے مختلف  تعلقہ جات کے ولیج اکاؤنٹنٹس نے اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کے ذریعے وزیر برائے تحصیل کو میمورنڈم سونپا۔فی الحال ولیج کاؤنٹنٹس کے پاس سماجی تحفظ منصوبہ سمیت سکال منصوبے جیسے کئی عرضیوں کو نپٹانے کا کام جاری ہے۔ بنیادی سہولیات کی قلت کے باوجود ولیج اکاؤنٹنٹس پریہار نامی ویب سائٹ پر ان پٹ سبسڈی کےکام   سمیت محکمہ  سےمنسلک بے شمار کاموں کا دباؤ ہے ۔ن وجوہات کی بنا پر جو زائد اور اضافی ذمہ دارایاں ولیج کاؤنٹنٹس کو سونپی گئیں ہیں اس سے رعایت دینے مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی کو ایک یادداشت سونپی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے میمورنڈم حاصل کیا۔ ولیج اکاؤنٹنٹس سنگھ کے ضلع صدر ٹی ایس گانیگیر اور ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے آئے ہوئے سیکڑوں ولیج اکاؤنٹنس اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب ضلع ہید کوارٹر میں آج ریت کی کمی کو لیکربھی بڑا احتجاج ہوا۔ضلع کاروارمیں ریت کے سنگین مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تعمیراتی مزدوروں،ٹھیکیداروں، انجینئروں اورریت فراہم کرنے والوں نے شہر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیااور ضلع انتظامیہ کی معرفت حکومت کو میمورنڈم پیش کیا۔اس سلسلے میں شہر کے مالادیوی کھیل میدان سے ریالی نکالی گئی جو اہم راستوں سے گزری ۔ اس دوران حکومت کی غلط پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ میمورنڈم میں عام آدمی کو ہورہی مشکلا ت کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔میمورنڈم میں ریت نکالنے کے لئے مناسب قوانین بنائے جا نے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WhlHU

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے