Breaking News
Home / اہم ترین / کانپور میں بجرنگ دل لیڈر قتل معاملہ میں خاتون سمیت چار افراد حراست میں۔ پوچھ تاچھ جاری

کانپور میں بجرنگ دل لیڈر قتل معاملہ میں خاتون سمیت چار افراد حراست میں۔ پوچھ تاچھ جاری

کانپور( ہرپل  نیوز، ایجنسی)25 نومبر۔  اترپردیش کے کانپور میں بجرنگ دل لیڈر کے قتل کے سلسلہ میں نامزد پانچ افراد میں سے ایک خاتون سمیت چار کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ اکھیلش نے آج یہاں بتایا کہ بجرنگ دل کے سابق ضلع کنوینر وجے یادو کا کل رات آرام علاقہ میں دھار دار ہتھیاوں سے قتل کردیا گیا تھا۔نازک حالت میں مسٹر یادو نے پانچ لوگوں پر حملے کا الزام لگایا تھا۔ ان کے بیان کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی تھی ۔ بیان کی بنیاد پر وجے کے بھائی ونے جھا اور ونود جھا سمیت پانچ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ پیسہ کے لین دین کا معاملہ لگتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کچھ دن پہلے ونے جھا کو گولی مارنے کے الزام میں وجے یادو جیل بھی گیا تھا۔ اس کے جیل سے رہا ہونے کے بعد سے ہی جھا کے گھروالے اسے تلاش کررہے تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JBC7r

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے