Breaking News
Home / اہم ترین / کانپور میں ووٹروں کا سنگین الزام: بٹن کوئی بھی دباو، ووٹ صرف کنول کو

کانپور میں ووٹروں کا سنگین الزام: بٹن کوئی بھی دباو، ووٹ صرف کنول کو

کانپور(ہرپل نیوز،ایجنسی)22نومبر۔ کانپور کے چیکری علاقہ کے وارڈ نمبر 58 میں ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچے ووٹروں نے ایک سنگین الزام لگایا ہے۔ ووٹروں کا الزام ہے کہ ای وی ایم میں کسی بھی پارٹی کا بٹن دبانے پر ووٹ بی جے پی کو ہی جا رہا ہے۔ چیکری کے تیواری پور وارڈ میں بوتھ نمبر 58 پر ووٹنگ کر کے نکلے ووٹروں نے یہ الزام لگایا۔ اس کی اطلاع ملنے پر اپوزیشن پارٹیوں نے بوتھ کے باہر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ چاہے پنجہ کا بٹن دباو یا سائیکل کا، لیکن بتی صرف کمل کی ہی جل رہی ہے۔ جب کمل کا بٹن دبایا جا رہا ہے تب صرف کمل کی بتی جل رہی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ووٹرز نے کہا کہ شکایت کے باوجود ووٹنگ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی افسر سے بھی اس کی شکایت کی گئی ہے۔ دریں اثنا، اے سی ایم نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پریسائڈنگ افسر کو ہٹا دیا ہے اور بوتھ کی ای وی ایم مشین بھی تبدیل کرد نے کی بھی بات کہی جارہیہے۔۔غور طلب ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 5 میونسپلٹیز سمیت چوبیس اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Qt02R

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے