Breaking News
Home / اہم ترین / کانگریس نے ستر برسوں میں ملک کے لئے کیا کام کیا؟۔امت شاہ کا سوال۔ ہماچل کے انتخابات میں کانگریس کا صفایا کرنے  بی جے پی کا عزم 

کانگریس نے ستر برسوں میں ملک کے لئے کیا کام کیا؟۔امت شاہ کا سوال۔ ہماچل کے انتخابات میں کانگریس کا صفایا کرنے  بی جے پی کا عزم 

شملہ( ہرپل نیوز، ایجنسی) یکم نومبر۔بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ کانگریس حکومت ہماچل پردیش میں ترقی کو یقینی بنانے کے قابل نہ تھی اور نہ ہوگی۔اطلاعات کے مطابق امت شاہ نے انتخابی ریلی کےدوران کہا کہ اب پارٹی کا ریاست سے صفایہ کر دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کے دوران ہماچل پردیش مافیا اور مجروموں کی زمین بن گئی ہے۔بی جے پی کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ ہماچل پردیش وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں ہے ، جنہوں نے آزادانہ طور پر مالیاتی معاون کو منظوری دی اور 14 ویں فنانس کمیشن کے تحت 71،000 کروڑ    امداد فراہم کی، جو کہ ملک میں سب سے زیادہ تھی۔

شاہ نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو تنقید کرتے ہوئے کہا،  گزشتہ  تین سالوں میں بی جے پی کے کاموں کو بھول جائے ، ہم 2019 میں اپنے ترقیاتی پروگراموں مزید آگے بڑھائیں گے، لیکن راہول بابا کو یہ بتانا چاہیے کہ گزشتہ ستر  سالوں میں ان کی تین نسلوں اور ان کی جماعت نے ملک کے لئے کیا کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/NH3u6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے