Breaking News
Home / اہم ترین / کا سرگوڈ میں ایک مولوی صاحب کا بہیمانہ قتل ۔ قتل کی ورادات پر مقامی لوگوں نے کیا احتجاج۔

کا سرگوڈ میں ایک مولوی صاحب کا بہیمانہ قتل ۔ قتل کی ورادات پر مقامی لوگوں نے کیا احتجاج۔

کاسرگوڈ(ہرپل نیوز)21مارچ:کاسرگوڈکےایک مدرسہ کے استاد کو ان کےہی کمرے میں بھیانک طریقہ سے قتل کر کے قاتلوں کے فرار ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق کورگ کے ریاض کو انہی کے کمرے میںدیررات کو خون میں لت پت پایا گیا جنہیں قریب کے اسپتال لے جانے کے دوران ہی موت واقع ہوگئی۔ بتا یا گیا ہے کہ گردن کاٹ کر مولوی صاحب کا قتل کیا گیا ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ چیخ پکار سن کر جب لوگ جمع ہوئے تو انہوں ے یہ منظر دیکھا۔ شبہ ظاہر کیا جارہے کہ دو بائک سواروں نے اس قتل کی واردات کو انجام دیا ہے۔ جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعدپولس قاتلوں کی گرفتاری کے لئے جال بچھایا ہے۔ قتل کی مذمت میں کیرلا میں مسلم لیگ نے آج منگل کوصبح چھ سے شام چھ بجے تک بند منایا جس کا خاطر خواہ اثر دیکھا گیا

The short URL of the present article is: http://harpal.in/TuV0d

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے