Breaking News
Home / بین الاقوامی خبریں / کراچی میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سےدو پولیس والوں کی موت

کراچی میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ سےدو پولیس والوں کی موت

ٹرا فک پولیس کو بنایا گیا نشانہ،ایک کی موقع پر ہی ہوئی تھی موت

کراچی میں نامعلوم بندوقبرداوں کا پولیس پر حملہ
کراچی میں نامعلوم بندوقبرداوں کا پولیس پر حملہ

ہر پل نیوز ؍ ایجنسی ۲۱؍ مئی ۲۰۱۶پاکستان کے شہر کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ہیں۔سنیچر کو ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو کراچی علاقے عائشہ منزل کے قریب نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو قریب سے کئی گولیاں ماری اور فرار ہو گئے۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار موقعے پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ ماہ قبل کراچی میں تعینات رینجرز کے اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔کراچی میں شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن سنہ 2013 میں شروع ہوا تھا۔ آپریشن سے شہر میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہوئی ہے لیکن پولیس سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں

The short URL of the present article is: http://harpal.in/o8XWk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے