Breaking News
Home / اہم ترین / کرناٹکا جرنلسٹ اسوسی ایشن کا پروگرام ،صحافیوں کی تہنیت عنایت اللہ گوائی اور وسنت کمار کو دیا گیا بھٹا کلنکا ایوارڈ

کرناٹکا جرنلسٹ اسوسی ایشن کا پروگرام ،صحافیوں کی تہنیت عنایت اللہ گوائی اور وسنت کمار کو دیا گیا بھٹا کلنکا ایوارڈ

بھٹکل ( ہر پل نیوز)26 نومبر:کرناٹکا جرنلسٹ اسوسی ایشن کی طرف سےآج بھٹکل کے کملاوتی شانبھاگ ہا ل میں منعقد ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس میں ریاستی اور ملکی سطح کے صحافیوں نے شرکت کی صحافیوں کے اس اجلاس میں بعض صحافیوں کی ان کی صحافتی خدمات کی وجہ سے تہنیت کی بھی کی گئی ۔ اجلاس میں کرناٹکا جرنلسٹ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر نے کہا کہ کہ مساجی اور سیاسی حالات عوام کے سامنے لانا صحافیوں کی اصل ذمہ داری ہے ۔  بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال ویدیا نے کہا کہ عوامی نمائندوں اور بیورو کریٹ کی غلطیوں کو کی نشاندہی کرکے ارباب اقتدار پہنچانا صحافی کی اصل ذمہ داری ہے ۔ انبہوں نے نے کہا کہ صحافی کی اصل ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ عوامی مسائل اچھی طرح اجاگر کرے۔ انڈین جرنلسٹ یونین چندی گڑھ کے ونود نے الزام لگایا کہ بڑے اخبارات چھوٹے اخبارات کا استحصال کر رہے ہیں اور اس کو حکومت کی تائید بھی حاصل ہے ۔ اجلاس میں گذشتہ 25 سالوں سے صحافتی میدان میں دیانت داری کے حق گوئی کافرض ادا کرتے ہوئے بے لوث خدمات انجام دینے والے ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی اور کنڑا روزنامہ کنڑا پربھا کے خصوصی رپورٹر وسنت کمار کتگال کو ’’ بھٹا کلنکا ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ عنایت اللہ گوائی کو ایوارڈ دئیے جانے کے بعد سوشیل میڈیا پر ان کو مبارکبادی کے سلسلہ شروع ہوا ۔ اور ہر کوئی ان کی خدمات کا اعتراف کرتا نظر آیا ۔ اجلاس میں سیاسی و سماجی سطح کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ منتظمین کی طرف سے ظہرانہ کا بھی مناسب اتظام کیا تھا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ZGp9p

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے