Breaking News
Home / اہم ترین / کرناٹک میں اب آن لائن حاصل کیا جاسکتاہے اے پی ایل راشن کارڈ

کرناٹک میں اب آن لائن حاصل کیا جاسکتاہے اے پی ایل راشن کارڈ

بنگلورو(ہرپل نیوز،ایجنسی)11 جنوری:راشن کارڈ حاصل کرنے کیلئے درپیش دشواریوں کو دور کرنے کی غرض سے ریاستی حکومت نے آن لائن اے پی ایل کارڈ حاصل کرنے کی سہولت کی شروعات کی ہے۔ وزیر تغذیہ یو ٹی قادر نے بنگلورو میں آج اس اسکیم کا اجرا کیا ۔ـاس موقع پر یو ٹی قادر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صارفین صرف آدھار کارڈ نمبر کے ذریعہ اے پی ایل کارڈ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ـ عرضی داخل کرنے کے صرف پندرہ دنوں کے بعد ہی اے پی ایل کارڈ مل جائے گا۔ ـ آئندہ دنوں میں بی پی ایل کارڈ بھی پندرہ دنوں میں فراہم کرانے کےلیے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔ایک سوال کا جواب میں یوٹی قادر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ اجول اسکیم کے تحت مستحقین کو مفت ایل پی جی اسٹو وفراہم کرن کا فیصلہ حکومت کے زیر غور ہے۔ جیسے ہی مرکزی حکومت اس اسکیم کو نافذ کرے گی ، اس کے فورا بعد ہی ریاستی حکومت بھی اپناوعدہ پورا کرے گی ۔ـاجول اسکیم کے تحت مفت ایل پی جی اسٹوو حاصل کرنے کے لیےریاستی حکومت نے عرضی طلب کی تھی ، جس کے بعد اب تک تین لاکھ افراد عرضیاں دے چکے ہیں ۔ ـ مرکزی حکومت نے اجول اسکیم کے مستحقین کو مفت کنکٹر اور ریگولیٹر بھی فراہم کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7bBC9

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے