Breaking News
Home / اہم ترین / کرناٹک میں سری رام سینا پرپابندی کا مطالبہ،متعدد دلت اورمسلم تنظیموں کا شدید احتجاج

کرناٹک میں سری رام سینا پرپابندی کا مطالبہ،متعدد دلت اورمسلم تنظیموں کا شدید احتجاج

گلبرگہ (ہرپل نیوز،ایجنسی)28 اکتوبر۔ ضلع گلبرگہ کے تعلقہ جیورگی کی مسلم اور دلت تنظیموں نے سری رام سینا پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم اور دلت تنظیموں نے سری رام سینا کے ریاستی اعزازی صدر سدلنگیا سوامی کو گرفتار کرنے اور انہیں گلبرگہ سے تڑی پار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ سوامی کے خلاف گلبرگہ ڈی سی آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق سدلنگیا سوامی کے خلاف کئی ایف آئی آر درج ہیں ، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔قابل ذکر ہے کہ ضلع گلبرگہ کے تعلقہ جیورگی اور ا س کے دیہات اندولہ میں ان دنوں حالات کچھ ساز گار نہیں ہیں۔ اندولہ کے مسلمان وہاں کے مذہبی رہنما سدلنگیا سوامی کے خوف میں جی رہے ہیں۔ اسی خوف کے خلاف گلبرگہ میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تازہ معاملہ دو ہفتے پہلے کا ہے۔ مظاہرین کے مطابق سدلنگیا سوامی کے حکم پر ان کے حامیوں نے اندولہ میں ایک مسلم خاندان کو بری طرح ماراپیٹا۔

ایک طرف جہاں مظاہرین پولیس سے پوچھ رہے ہیں کہ شکایت اور شواہد کے باوجود گلبرگہ پولیس کیوں خاموش ہے ۔تو دوسری جانب گلبرگہ پولیس کے مطابق روپوش سدلنگیا سوامی کو تلاش کرنے کیلئے کئی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/t7w2E

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے