Breaking News
Home / اہم ترین / کروڑوں صارفین واٹس ایپ سے ہوسکتے ہیں محروم؛ کمپنی جلد کررہی ہے اقدام

کروڑوں صارفین واٹس ایپ سے ہوسکتے ہیں محروم؛ کمپنی جلد کررہی ہے اقدام

( ایجنسی )2 ڈسمبر:اگرآپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ دنیا بھر میں کروڑوں فونز پر اب یہ ایپ کام نہیں کرسکے گی۔ جی ہاں واٹس ایپ اب پرانے فونز میں کام نہیں کرسکے گی کیونکہ دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے ایسی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے واٹس ایپ نے رواں سال کے شروع میں اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ متعدد ڈیوائسز پر ایپ سپورٹ 2016 کے آخر تک ختم کردی جائے گی جس کے بعد ان پر اس چیٹ ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، آئی فون تھری جبکہ کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ختم کی جائے گی۔ یہ سپورٹ دسمبر میں کسی وقت ختم کردی جائے گی، یعنی اب محض چند دن ہی رہ گئے ہیں۔

واٹس ایپ کے اس فیصلے سے بلیک بیری کا ہر فون متاثر ہوگا چاہے اس میں نیا بلیک بیری 10 سسٹم ہی کیوں نہ موجود ہو۔ اس طرح نوکیا S40، نوکیا S60، ہر وہ فون جو اینڈرائیڈ 2.1 یا 2.2 اور ونڈوز 7.1 پر چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔ان تمام ڈیوائسز کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے۔ فروری میں واٹس ایپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگرچہ یہ موبائل ڈیوائسز ہماری کامیابی کا اہم حصہ ہیں مگر ان فونز میں ایسی خوبیاں نہیں جو ہماری ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں توسیع دے سکیں۔

واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ یہ فونز استعمال کرنے والے صارفین سال کے ختم ہونے سے قبل نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا مگر لوگوں کو اپنے دوستوں سے رابطوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا۔ کمپنی کے بقول اس فیصلے سے سروس میں مزید سیکیورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/N1DBv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے