Breaking News
Home / اہم ترین / کشمیر: مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں پی ڈی پی ضلع صدرعبدالغنی ڈار ہلاک

کشمیر: مشتبہ جنگجوؤں کے حملے میں پی ڈی پی ضلع صدرعبدالغنی ڈار ہلاک

سری نگر(ہرپل نیوز،ایجنسی)24اپریل۔  جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیر کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ضلع صدر (پلوامہ) ایڈوکیٹ عبدالغنی ڈار پر گولیاں چلاکر انہیں ہلاک کردیا۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں نے پی ڈی پی ضلع صدر پر کاکہ پورہ کے پنگلن نامی گاؤں میں اُس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنی گاڑی کے ذریعے دارالحکومت سری نگر کی طرف جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مسٹر عبدالغنی کو سینے اور بازو پر گولیاں لگی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی عبدالغنی کو پہلے مقامی اسپتال اور بعدازاں سری نگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال (ایس ایم ایچ ایس اسپتال ) منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دئیے۔ عبدالغنی پلوامہ کے رہمو علاقہ کے رہنے والے تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hBbMG

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے