Breaking News
Home / اہم ترین / کشمیر میں اقتدار کامزہ لے چکے لوگ اب آگ میں گھی ڈال رہے ہیں :بی جے پی

کشمیر میں اقتدار کامزہ لے چکے لوگ اب آگ میں گھی ڈال رہے ہیں :بی جے پی

نئی دہلی، 21؍اگست(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں پر وادی میں جاری بدامنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔بی جے پی نے کہا ہے کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ جو لوگ یہاں طویل عرصے تک اقتدار میں رہے ہیں اور کشمیر میں مسائل کے ذمہ دار ہیں، اب وہ یہاں آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔قابل ذکرہے کہ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس سمیت مختلف پارٹیوں کے وفد نے ایک دن پہلے ہی پرنب مکھرجی سے ملاقات کی تھی ۔کشمیر مسئلے کو سیاسی مسئلہ نہیں ماننے کے لیے وفد نے مرکزی پر حملہ بھی بولا تھا۔حالانکہ اس ملاقات کو بی جے پی نے محض دکھاوا قرار دیا ہے۔بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے کہاکہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ جن پارٹیوں نے کشمیر پر طویل وقت تک حکمرانی کی ہے اور جن کی وجہ سے وادی میں مسائل پیدا ہوئے ہیں، وہ اب یہاں آگ بھڑکانے کا کام کر رہے ہیں۔صدر سے ان کی ملاقات محض دکھاوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے کشمیر دورے کے دوران بلائی گئی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔یہی نہیں، وہ سری نگر میں 15؍اگست کی اس تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے جس میں وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ترنگا لہرایا تھا۔شرما نے کہاکہ ابھی ضرورت ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیاں ایک سر میں بولیں اور پاکستان کوجو وادی میں بدامنی کے لیے بنیادی طور پر ذمہ دار ہے ،اس کی سازش کو ناکام بنائیں ۔انہوں نے وادی میں امن کی بحالی کے لیے سرکاری طور پر کوشش کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہالوگ جانتے ہیں کہ ملک کے سب سے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی غلطی ہی کشمیر مسئلے کی جڑ ہے۔عمر عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرو ں نے کل صدر پرنب مکھرجی سے ملاقات کر کے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ مرکز کو مسئلہ کا سیاسی حل نکالنے کے لیے کہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/aK3jv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے