Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ اور ہوناور کے بیچ کچرا ڈمپنگ معاملے میں لفظی جنگ ڈسی کے فیصلہ کی وجہ سے کمٹہ کا کچراہونارو میں کیا جاتا تھا ڈمپ۔مقامی ایم ایل اے نے جتائی ناراضی

کمٹہ اور ہوناور کے بیچ کچرا ڈمپنگ معاملے میں لفظی جنگ ڈسی کے فیصلہ کی وجہ سے کمٹہ کا کچراہونارو میں کیا جاتا تھا ڈمپ۔مقامی ایم ایل اے نے جتائی ناراضی

کمٹہ(ہرپل نیوز)15مارچ:کچرا اور کوڑاکرکٹ  ڈمپ کرنے کا معاملہ کمٹہ اور ہوناور کے بیچ ایک بڑےتنازعہ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔اور نوبت احتجاج  تک آپہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق جب   ڈپٹی کمشنر کے  حکم پر   کمٹہ شہر کا کوڑا کرکٹ   ہوناور کے علاقے میں  ڈمپ کرنے کےلئے لےجایا جارہاتھا تو ہوناور کے مقامی افراد نےمخالفت اور احتجاج کرتے ہوئے کچرے کے ٹرک کو واپس کمٹہ   جانے پر مجبور کردیا  ۔ اس مسئلہ کو لیکر کمٹہ ، ہوناور کے بیچ ایک نئی سیاسی وسماجی جنگ شروع ہونے کے   آثار نظر آ رہےہیں کیونکہ اب اس کے جواب میں کمٹہ میونسپالٹی   اراکین نےہوناور پٹن پنچایت کو کمٹہ سےپانی کی فراہمی بند کر نےکی دھمکی دی ہے ۔خیال رہے کہ ہوناور پٹن پنچایت میں اتفاق رائے سےکمٹہ کاکچرا  ہوناور ڈمپ نہ کرنے کی تجویز منظور کی گئی تھی  ۔لیکن اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر نےہوناورہی میں کچرا ڈمپ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا تھا ۔اس موقع پر  ایم ایل اے شاردا شیٹی نے ڈی سی  کے یکطرفہ فیصلہ پر  برہمی  کا اظہار کرتے ہوئےعوامی نمائندوں کے صلاح ومشورہ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ابس تنازعہ کے سامنے آنے کے بعد کمٹہ کا کچرہ کہاں ٹھکانے لگایا  جائے گایہ دیکھنا  بے  حد دلچسپ   ہوگا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/9A7Tm

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے