Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ میں اقلیتی نوجوان کی پٹائی کا معاملہ ۔کمٹہ کے ایک وفد نے کی ڈی سی سے ملاقات،سماج دشمن عناصر پر لگام کسنے کی اپیل

کمٹہ میں اقلیتی نوجوان کی پٹائی کا معاملہ ۔کمٹہ کے ایک وفد نے کی ڈی سی سے ملاقات،سماج دشمن عناصر پر لگام کسنے کی اپیل

کمٹہ(ہرپل نیوز)21مارچ:گزشتہ روز کمٹہ میں فرقہ پرستوں کی جانب سے اقلیتی طبقے کے ایک نوجوان کی پٹا ئی  کا واقعہ پیش آنے کے بعد  کمٹہ جماعت المسلمین کے پچاس سے زائد افراد پر مشتمل  ایک وفد نے  اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول سے ملاقات  کر کے  ریاستی وزیرداخلہ کے نام ایک میمورنڈ م پیش کیا ۔میمورنڈم میں شرپسندوں کی جانب سےفرقہ وارانہ کشید گی  پیدا کرنے کی کوشش پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےسماج دشمن عناصر پر سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میمورنڈم میں پولس پر بھی اقلیتوں کی شکایتوں کونظر انداز کرکےدوہرا رویہ  اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وفد نے ضلع کے ایس پی وسنت رائو پاٹل سے بھی ملاقات کرکے اُنہیں بھی میمورنڈم کی ایک نقل پیش کرتے ہوئے گزشتہ روزہوئے واقعہ میں گرفتار  حُذیف کو فوری طور پر رہاکرنے اور اس  پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت  قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔کمٹہ جماعت المسلمین کی طرف سے بروقت اقدام کرنے پر کمٹہ سمیت ضلعی عوام نےجماعت کے اقدام کی سراہنا کی ہے  ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1ttxZ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے