Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج سٹم کام کا افتتاح؍ آج سے کام کا باقاعدہ ہواآغاز

کمٹہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج سٹم کام کا افتتاح؍ آج سے کام کا باقاعدہ ہواآغاز

کمٹہ (ہرپل آن لائن )8 اکتوبر:اتر کنڑا ضلع انچارج وزیرآر وی دیش پانڈےنے انڈر گراونڈ ڈرینیج سسٹم کے کاموں کا کل کمٹہ کے قدیم بس اسٹانڈ کے پاس افتتاح کیا اور ہنگامی طور پر آج سے باقاعدہ کاموں کاآغاز ہوا ۔ تریا لیس کروڑ روپئے کی لاگت سے بننے والے اس  پروجیکٹ  کو مکمل کر نے کے لئے دوسال کا وقت دیاگیا ہے۔ اففتاحی تقریب کل کمٹہ کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹانڈ کے قریب عمل میں آئی اور کام میں بے انتہا سرعت اس وقت نظر آئی جب آج کمٹہ کے ہیگڈے نامی جگہ سے کام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں  کمٹہ ایم ایل اے شاردھا شٹی ، میونسپل صدر سنتوش نائک ، اور دیگر حکام موجود تھے۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس کام کے لئے تریالیس کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور کنٹراکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ دوسال میں کام پایہ تکمیل تک پہونچائے۔  کام میں آئی ہوئی تیزی دیکھ کر کمٹہ کے مقامی عوام میں کافی خوشی دیکھی جارہی ہے ۔ امید لگائی جارہی ہے کہ جس طرح تیزی سے کام کا آغاز ہوا ہے اسی طرح تیز رفتاری سے مکمل بھی کیا جائے گا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kazhM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے