Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ میں دردناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک۔ چھ زخمی، علاقے میں مچا کہرام

کمٹہ میں دردناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد ہلاک۔ چھ زخمی، علاقے میں مچا کہرام

کمٹہ (ہرپل آن لائن )8 اکتوبر: کل جمعہ کی صبح اولین ساعتوں میں  مرجان نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آئے  ایک المناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق چار بچوں سمیت آٹھ لوگ سویفٹ کارپرسوارگوا انٹرنیشنل ائرپورٹ سے واپس ہوناور کے سڈلگی جارہے تھے کہ تیز رفتار کاربے قابو ہوکر سڑک کنارے بریج کی دیوار سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی ایک چھ سالہ لڑکا عبدالکریم خان اورڈرائیونگ کر رہے اس کے مامو  بیالیس  سالہ عبدالماجد خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔خبر کے مطابق عبدالماجد خان اپنے چھوٹے بھائی مُشیرخان کوگوا ائرپورٹ پرڈراپ کرکے واپس سڈلگی آرہے تھے۔ حادثے میں بزخمی ہونے والوں میں مُشیر خان کی اہلیہ بھٹکل مخدوم کالونی  کی رہنے والی  فاطمہ ندیٰ بھی شامل ہے ۔ خبر ملی ہے کہ اکیس سالہ  فاطمہ ندیٰ کوہوناورکے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو کمٹہ سرکاری اسپتال سے طبی امداد پہنچانے کے بعد زائد علاج کے لئے منی پال، مینگلوراور ہوناور اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ شدید زخمی ہونے والوںمیں عبدالکریم کی والدہ،عبدالماجد خان کی اہلیہ سمیت اس کے دو بیٹےشامل ہیں ۔عبدالماجداورعبدالکریم کی میت قریب گیارہ بجے کمٹہ سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی گئی۔ آئے دن ہورہے حادثات  سے ساحلی کنیرا سے گزرنے والا نیشنل ہائی وے  موت کے کنویں کے تبدیل ہوتا جارہا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/enEz6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے