Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ میں مسافر بس اور لاری کے درمیان بھیانک ٹکر: 3ہلاکتیں دس سے زائد زخمی

کمٹہ میں مسافر بس اور لاری کے درمیان بھیانک ٹکر: 3ہلاکتیں دس سے زائد زخمی

کمٹہ ( ہرپل نیوز)7جولائی :بھٹکل کے قریب کمٹہ نیشنل ہائی وے پرآج شام کو پیش آئے ایک بھیانک حادثہ میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے  اور دس افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ  کمٹہ  سے گوگرن جا رہی مسافر  بس اور لاری کے بیچ ہوئے اس بھیانک حادثہ میں  بس پر سوار تین لوگ ہلاک ہو گئے جبکہ دس مسافر شدید زخمی ہو ئے ۔ بس کو پہنچنے والے نقصان  سے حادثہ کی شدت کا ندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔  حادثہ آج  شام قریب پانچ  بجے کمٹہ قومی شاہراہ 66 پر پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہسکام گریڈ کے لئے استعمال کئے جانےوالےلوہے کے  بڑے  کھمبے کولے جانے والی لاری نے  مسافر بس کو سامنے سے ایسی ٹکر دی کہ بس کے ایک حصے کے پرخچے اُڑ گئے۔ شدید زخمی ہونے والوںکو اڈپی منتقل کیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد  نیشنل ہائی وے پر  سواریوںکی آوا جاہی متاثر ہوئی مگر تھوڑی ہی دیر میں پولیس نے اسے بحال  کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JE5GJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے