Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ میں منعقد اجتماع ختم کر کے واپس لوٹنے دوران بھیانک حادثہ میں سولہ سالہ لڑکا جاں بحق

کمٹہ میں منعقد اجتماع ختم کر کے واپس لوٹنے دوران بھیانک حادثہ میں سولہ سالہ لڑکا جاں بحق

کمٹہ (ہرپل نیوز)20:فروری۔کمٹہ میں منعقدہ دو روزہ ضلعی اجتماع میں شرکت کے بعد پیر کی رات قریب 11 بجے  باپ اور بیٹا بائک پر سوار کمٹہ سےگوکرن   جانے کے دوران ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر موٹر بائک پر سوارمرجان اُردو میڈیم ہائی اسکول کا  سولہ  سالہ لڑکاجاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد افروز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں محمد افروز کے والد محمد اقبال کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمٹہ  کے ضلعی اجتماع میں شرکت کے بعد گھر جانے کے دوران  کمٹہ تعلقہ کے دُنڈوکولے نامی مقام پر ایک کار  ان کی بائک سے ٹکرا کر دونوں کو راستے ہی میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی ۔  حادثے کے بعد  زخموں کی تاب نہ لاکر محمد افروز کا موقع پر ہی انتقال ہوا ۔ جبکہ اس کے والد کو شدید زخمی حالت میں  کمٹہ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔کمٹہ پولس کیس درج کر کے  چھان بین کررہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qaniv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے