Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ نیشنل ہائی وے پر کار اور لاری میں بھیانک تصادم.حادثہ میں میاں بیوی ہلاک

کمٹہ نیشنل ہائی وے پر کار اور لاری میں بھیانک تصادم.حادثہ میں میاں بیوی ہلاک

کمٹہ20جون (ہرپل نیوز) کمٹہ تعلقہ کے برگی نیشنل ہائی IMG-20160621-WA0001وے پر کل پیر کو ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے ، جبکہ ان کا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ برگی نیشنل ہائی وے پر پر مخالف سمت سے آرہی ایک تیز رفتار لاری نے ان کی کار کو کچل دیا۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر لگتے ہی کاربے قابو ہوکر سڑک کنارے ریلنگ سے ٹکراگئی،جس کے نتیجے میں کارکے پرخچے اُڑ گئے اور اگلے دونوں پہیے کار سے الگ ہوگئے،ٹکر اتنی خطرناک تھی کہ لاری کا اگلا پہیہ تک پھٹ گیا۔حادثے میں کار ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیاجس کی شناخت سرسی کے رہنے والےسینتیس سالہ مادھو نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے۔حادثے میں مادھو نائک کی اہلیہ رنجیتا نائک بھی شدید زخمی ہوگئی تھی جنھوں نے منی پال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا. حادثہ میں ان کا بچہ بھی شدید زخمی ہوگیا تھا جسے نازک حالت میں پہلے کمٹہ سرکاری اسپتال پھر بعد میں منی پال لے جایا گیا

گوکرن پولس تھانہ میں حادثے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/LBQMu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے