Breaking News
Home / اہم ترین / کمٹہ کے کیمانی میں رکھا گیا جامع مسجد کا سنگ بیناد۔بھٹکل سے علمائے کرام اورعمائد ین نے کی شرکت

کمٹہ کے کیمانی میں رکھا گیا جامع مسجد کا سنگ بیناد۔بھٹکل سے علمائے کرام اورعمائد ین نے کی شرکت

 کمٹہ( ہرپل نیوز)26 ڈسمبر:بھٹکل کے قریب کمٹہ تعلقہ کے کیمانی میں جامعہ مسجد کمٹہ کا سنگ بیناد  بھٹکل کی معروف شخصیت اسمعیل دامودی کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر کمٹہ اور بھٹکل کے کافی عوام موجود تھے ۔ علمائے کرام نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اخلاص  اور نیت کی پاکیزگی کی تاکید کی۔ بھٹکل سےحمزہ جمعہ مسجد کے خطیب مولانا اقبال  نائطے ندوی نے کہا کہ اچھی نیتوں سے  ثواب ملتا ہے۔ معمولی نیکی بھی اچھی نیت سے کی جائے تو اس میں بھی بڑے اجر سے نوازا جاتا ہے ۔ اس موقع پردیگر معززین نے سنگ بیناد کی تقریب میں شرکت کی ۔ نور جمعہ مسجد کے امام و خطیب مولانا امین رکن الدین ندوی نے بھ اسے عظیم کار ثواب قرار دیتے ہوئے مسجد تعمیر کرنے والوں کومبارکباد دی ۔ اس اجلاس میں علمائے کرام نے  خطاب کرتے ہوئے مسجد کو آباد رکھنے کی تاکید کی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/6Us9E

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے