Breaking News
Home / اہم ترین / کمپنی کا ٹارگیٹ پورا نہ کرنے پر ملازمین کو سر عام بنایاگیا ’کتا‘ ، ویڈیو وائرل

کمپنی کا ٹارگیٹ پورا نہ کرنے پر ملازمین کو سر عام بنایاگیا ’کتا‘ ، ویڈیو وائرل

شینڈونگ(ایجنسی)18جنوری:کیا آپ نے سوچا ہے کہ اگر آپ نے اپنی کمپنی میں دئے گئے ٹارگیٹ کو مکمل نہیں کیا ہے تو آپ کو کیا سزا مل سکتی ہے؟ اگر نہیں، تو یہ ویڈیو آپ کے لئے ہے۔ یہ ویڈیو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ جن لوگوں نے اپنے سالانہ ٹارگیٹ کو مکمل نہیں کیا انہیں گھٹنوں پر سڑک پر چلنا پڑ رہا ہے۔جنوبی جائنا مارنگ پوسٹ کے مطابق، یہ ویڈیو چین کے شینڈونگ کا ہے۔ اس میں سب سے آگے ایک شخص چل رہا ہے جس کے ہاتھ میں کمپنی کا جھنڈا ہے۔ اس شخص کے پیچھے باقی لوگ گھٹنوں پر چل رہے ہیں اور ان کے ہاتھ بھی زمین پر ہی ہیں۔

Punished Chinese employees forced to crawl on road

This Chinese company has a humiliating punishment for employees who fail to meet their targets.

Posted by South China Morning Post on Tuesday, January 15, 2019

یہ سب تب تک ہوتا رہتا ہے جب تک پولیس نے اسے روکا نہیں۔ خبر کے مطابق کپمنی کچھ وقت کے لئے بند ہو گئی تھی۔ اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں یہ سامنے آیا تھا کہ ملازمین کو ایک خاتون نے لائن میں کھڑے کر کے طمانچے مارے تھے۔ ان ملازمین نے صحیح سے کام نہیں کیا تھا۔

اس طرح کے ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید غصہ کا اظہار کیا تھا۔ لوگوں نے کہا کہ  ملازمین کو اس طرح بےعزت کرنے والی کمپنیوں کو بند کر دینا چاہئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/pRNAy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے