Breaking News
Home / اہم ترین / کنداپور کے قریب ریل کی زد میں آکر ایک شخص کی بھیانک موت

کنداپور کے قریب ریل کی زد میں آکر ایک شخص کی بھیانک موت

کنداپور (ہرپل نیوز) 24/ نومبر: آج صبح کنداپور کے قریب سیناپور گیٹ کے قریب ریلوے پٹری کی کراسنگ کے دوران اچانک ایکسپریس ٹرین ٹکرانے سے ایک شخص کے بری طرح کچلا گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔مرنے والے کی شناخت منجوناتھ دیواڑیگا (60) کے طور پر ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ منجوناتھ گنگولی مارکٹ سے مچھلیاں خرید کر اپنی اہلیہ کے گھر سیناپور جارہا تھا کہ راستے میں آنے والی ریلوے پٹری کو کراس کرنے کے دوران اچانک ممبئی سے مینگلور جانے والی سی ایس ٹی ایکسپریس اس سے ٹکراتے ہوئے اس کے بدن کو چیتھڑوں میں تبدیل کرکے آگے بڑھ گئی۔ منجوناتھ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حادثے کے بعد ریلوے پٹری کے اطراف دلخراش منظر دیکھا گیا جہاں منجوناتھ کے تمام اعضاء بکھرے پڑے تھے۔ گنگولی کے نوجوانوں نے پولیس کی موجود گی مین لاش کو ہاسپٹل پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائیاں انجام دی گئیں ۔ حادثے کے بعد دور دور تک اس کی لاش کے حصہ بھکرے ہوئے ہائے گئے ۔ا س دوران اس کے نشے میں ہونے کی بھی بات بتائی گئی ہے تاہم گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/YlYnr

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے