Breaking News
Home / اہم ترین / کنداپور کے مرونتے نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ

کنداپور کے مرونتے نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ

کنداپور(ہرپل نیوز)29مارچ:ککنداپورکے قریب  مرونتے نیشنل ہائی وے پرکار اور لاری  کے درمیان تصادم ہوا ۔جس میں  کار پر سوار ایک  پولس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اُڈپی ایس پی آفس کے سنئیر کلرک کرشنا مورتھی انکولہ سے اُڈپی ایس پی دفتر جارہاتھا کہ مرونتے نیشنل ہائی وے پر کنداپو سے بھٹکل کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار ٹرک سے ان کی کار کی ٹکر ہوگئی۔ حادثہ میں کرشنا مورتھی زخمی ہوئے ہیں ۔جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی  کار کو بھی  شدید نقصان پہنچا ہے،  گنگولی پولس  تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے  ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gr54O

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے