Breaking News
Home / اہم ترین / کنیرا مسلم خلیج کونسل اور منکی جماعت کے اشتراک سےقانونی بیداری پروگرام . حالات کے تناظر میں حکمت کے ساتھ کام کرنے مسلمانوں سے اپیل

کنیرا مسلم خلیج کونسل اور منکی جماعت کے اشتراک سےقانونی بیداری پروگرام . حالات کے تناظر میں حکمت کے ساتھ کام کرنے مسلمانوں سے اپیل

منکی ( ہر پل نیوز)8؍ اکتوبر: ساحلی کنیرا کے منکی میں آج شہری حقوق اور ہماری ذمہ داری کے عنوان سے قانونی مایرین اور سماجی خدمت گزاروں کی موجودگی میں شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ۔ یہ پروگرام کنیرا مسلم خلیج کونسل کے زیر اہتمام منکی جماعت المسلمین کے انتظامات کے تحت منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ملی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قانونی جانکار ارشاد دیسائی نے کہا کہ گئو رکشا جیسے مسائل اٹھا کر فرقہ پرست طاقتیں ملک میں انتشار پھیلا رہی ہیں ۔ انہوں نے مسلکی بنیادوں پر پائے جانے والے اختلافات کو فراموش کر کے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا ہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ اکمل رضوی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان ایکشن میں آئیں اور اپنے خلاف ہونے والی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لئے قانون کا سہار ا لیں ۔۔ مشہور آرٹی ائی ایکٹوسٹ سمیر نے کہا کہ سائبر کرائم جیسے معالات سے خود کو بچانے کے لئے موبائیل کا درست استعمال کریں ۔ اجلاس سے قمر الدین مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے اے پی سی آر کا مختصر تعارف کیا اور کہا کہ اے پی سی آر معصوموں کی رہائی کے لئے کوشش کر رہی ہے ۔ اجلاس سے عبد الرحمن صدیقی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کنیرا مسلم خلیج کونسل کے قیام کے مقاصد واضح کرتے ہوئے کہا کہ آپسی اتحاد اور تال میل بڑھانے کے لئے اس کو قائم کیا گیا تھا ۔ کنیرا مسلم خلیج کونسل کے صدر نے کہا کہ جو آواز منکی سے اٹھائی گئی ہے اسے پورے خطے میں عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروگرام میں بھٹکل اور اطراف کے لوگ بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/g6hKy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے