Breaking News
Home / اہم ترین / ’’کوسٹل ڈائجسٹ‘‘منگلورکے مشہورفوٹو گرافراحمد انورکا انتقال،صحافتی اورکنڑاادبی حلقوں میں غم کی لہر

’’کوسٹل ڈائجسٹ‘‘منگلورکے مشہورفوٹو گرافراحمد انورکا انتقال،صحافتی اورکنڑاادبی حلقوں میں غم کی لہر

( منگلور ، ہرپل نیوز )11 ڈسمبر:منگلورو کے مشہورفو ٹو جرنلسٹ پچپن سالہ  احمد انور  کا  آج اتوار کو  منگلور میں انتقال ہوا، ، مینگلورکے بال مٹا میں مقیم  احمد انور گزشتہ کچھ سالوں سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے،احمد انور کا شمار  مینگلور کے نامی گرامی فوٹو گرافرس میں ہوتا تھا ، بیری کے زبان کے  ایک قادر الکلام شاعر کے طور پر بھی   احمد انور مشہور تھے ،  مرحوم کی اددبی  خدمات کی وجہ سے ان کو کئی ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ان کے لکھئے ہوئے کئی مشہور نغمے بھی ہیں جسے ان کی زندگی میں ہی بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ۔  ان کےدوست احباب نے ان کے شعری مجموعہ کا اسی ماہ کی ۲۳ تاریخ کو  اجرا کا ارادہ کیا تھا لیکن اس سے پہلے ہی احمد انور چل بسے ۔  گھر والوں کے مطابق دوپہر کو ان کی تدفین بولار میں ہوئی  ۔ انور سن دو ہزار دس سے مستقل منگلور کے مشہور نیوز پور ٹل  ’’کوسٹل ڈائجسٹ‘‘ کے لئے فوٹو گرافی کر رہے تھے ۔  ذرائع کے مطا بق بیماری کے دونوں میں بھی ان کی ادبی خدمات جاری تھیں ۔ کپڑے کی تجارت سے صحافت کا رخ کرنے والے احمد انور  بعد میں کنڑی زبان کے اچھے شاعر کے طور پر ربھی مشہور ہوئے ۔ احمد کے پسماندگان میں دو بیٹیاں اور والدین سمیت اہلیہ شامل ہیں ، اور ان کے انتقال پر  منگلور کی ممتاز شخصیات میں یوٹی قادر ، راماناتھ رائے ، محی الدین باوا ، جماعت اسلامی منگلور کے ذمہ داران ، شانتی پرکاشن کے مینیجر سمیت دیگر اسٹاف نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔ اس موقع پر ہرپل آن لائن بھی اپنے تمام معاونین  کے ساتھ  احمد انور کے گھر والوں کے غم میں برابر شریک ہے   اور ان کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/qf7Yu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے