Breaking News
Home / اہم ترین / کو مہ کی حالت میں ابو بکرکوسعودیہ سے انڈیا لایا گیا۔بنگلور میں اہل خانہ نے نم آنکھوں سے کیا استقبال۔ منی پال ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ہوئی مستعد

کو مہ کی حالت میں ابو بکرکوسعودیہ سے انڈیا لایا گیا۔بنگلور میں اہل خانہ نے نم آنکھوں سے کیا استقبال۔ منی پال ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ہوئی مستعد

بنگلورو(ہرپل نیوز)10فروری: سعودیہ میں   نو ماہ سے موت وحیات  کی کشمکش سے گزر رہے ابو بکرکو  آ ج ہندوستان    لایاگیا  ہے ۔سعودی  وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے سعودی ایر لائینس کے ذریعہ شام چھ بجے  ڈاکٹر وسیم مانی ،شہباز منا اور منگلور کی ایک نرس کے ساتھ  بنگلور ہوائی اڈہ  لایاگیا ۔جہاں سے اسے ایمبولینس کے ذریعہ بنگلور منی پال ہاسپٹل لے جایا گیا ۔ ابو بکر  کی کنڈیشنس دیکھ کر نو ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم  پہلے سے تیارتھی  جنھوں نے ابوبکر کو آئی سی یو میں داخل کر کے علاج شروع  کر دیا ہے  ۔آپ کو بتادیں چھ سال سے ابو بکر کی ایک جھلک کے لئے   منتظر ابو بکرکی اہلیہ  سمیت اس کے بیٹے اور سسر   بنگلور ائیر پورٹ پر پہلے سے   ابوبکر کے  آنے کا انتظار کر رہے تھے ۔آپ کو بتا دیں کہ  بنگلور منی ہاسپٹل کے باہر بھی بھٹکل کے کئی افراد عیادت کے لئے  آئے ہوئےتھے ۔امید کی جارہی ہے کہ بنگلور کے ماہر ڈاکٹرس ایک مہینہ میں ابوبکر کو صحیح اور بہتر  علاج فراہم کریں گے ۔واضح رہے کہ ریاض کے  ایک ہاسپٹل میں علاج   کے بعد ہاسپٹل کے ذمہ دار وں نے ایک کرور کا بل معاف کر کے ابو بکر کو ہندوسنا ن لے جانے کی اجازت دے دی  تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/yvJDW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے