Home / اہم ترین / کٹک ون ڈے کے ساتھ ہی سیریز بھی ہندوستان کی جھولی میں ، انگلینڈ کو 15 رنوں سے دی شکست

کٹک ون ڈے کے ساتھ ہی سیریز بھی ہندوستان کی جھولی میں ، انگلینڈ کو 15 رنوں سے دی شکست

کٹک(ایجنسی)20 جنوری: تین یک روزہ میچ کی سیریز کے بارابتي اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں یوراج سنگھ(150) اور مہندر سنگھ دھونی (134) کی دھماکہ دار اننگز اور اشون کی شاندار گیند بازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو15 رنوں سے ہرادیا۔ساتھ ہی ساتھ تین یک روزہ میچوں کی سیریز پر بھی اپنا قبضہ جمالیا۔ ٹاس ہار کر پہلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 381 رن بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 50 اوورس میں 8 وکٹ کھوکر 366 رن ہی بناسکی۔انگلینڈ کی طرف سے رائے نے 82 ، روٹ نے 54 ، معین علی نے 55 اور کپتان مورگن نے 102 رنوں کی شاندار پاری کھیلی ، مگر ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ اس کے علاہ ہیلس نے 14 ،اسٹوکس نے ایک ، بٹلر نے 10 ، ووکس نے پانچ ، پلنکٹ نے 26 اور ڈیوڈ ولی نے پانچ رن بنائے ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے اشون نے تین ، بمبرہ نے دو ، جڈیجہ اور کمار نے ایک ایک وکٹ جھٹکے۔

ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے کیلئے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور اس نے جلد ی جلدی تین وکٹ کھودئے ۔ ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا مجموعی اسکور پر 14 پر کے ایل راہل کے شکل میں لگا ۔ وہ صرف پانچ رن بناسکے۔ اس کے بعد کپتان کوہلی کریز پر آئے ، مگر وہ بھی زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور صرف 8 رن بناکر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا وراٹ کوہلی کی شکل میں 22 رن کے مجموعی اسکور پر لگا۔ کوہلی کے آوٹ ہونے کے جلد ہی بعد سلامی بلے باز شیکھر دھون بھی پویلین لوٹ گئے ۔ شیکھر نے 11 رن بنائے ۔ تیسرا جھٹکا مجموعی اسکور 25 پر لگا۔مگر اس کے بعد دھونی اور یوراج سنگھ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ یوراج سنگھ 150 رن بناکر ووکس کے چوتھے شکار بنے جبکہ دھونی نے بھی شاندار 134 رنوں کی اننگز کھیلی اور وہ پلینکٹ کے شکار ہوئے۔ یوراج اور دھونی کے درمیان 256 رنوں کی شاندار شراکت داری ہوئی۔ اس کے علاوہ کیدار جادھو نے 22 ، ہاردک پانڈیا نے (ناٹ آوٹ ) 19 اور جڈیجہ نے (ناٹ آوٹ ) 16 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ووکس نے چار اور پلنکیٹ نے دو وکٹ جھٹکے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ ٹیم میں لیگ اسپنر عادل رشید کی جگہ پر لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ امیش یادو کے مقام پر بھونیشور کمار کو جگہ ملی ہے۔ٹیم انڈیا 3 ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پنے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی ۔ اس میچ میں مہمان ٹیم نے جیت کے لئے 351 رنوں کا بڑا ہدف رکھا تھا، جس کو ٹیم انڈیا نے 48.1 اوور میں 11 گیندیں باقی رہتے 7 وکٹ کے نقصان پر ہی جیت حاصل کر لیا تھا ۔ وراٹ اور جادھو نے پانچویں وکٹ کے لئے پورے 200 رنز جوڑے تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/TunBf

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے