Breaking News
Home / تازہ ترین / کپل مشرا نے پھر کیجریوال پر لگایا الزام ، کہا : وزیر اعلی کے ساڑھو کے لئے کروائی گئی 50 کروڑ کی ڈیل

کپل مشرا نے پھر کیجریوال پر لگایا الزام ، کہا : وزیر اعلی کے ساڑھو کے لئے کروائی گئی 50 کروڑ کی ڈیل

نئی دہلی ( ہر پل نیوز،ایجنسی)8 مئی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے خلاف رشوت لینے کا الزام لگانے والے کپل مشرا نے پیر کو پھر ایک پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے الزام لگایا کہ کیجریوال کے ساڑھو بھی اس ڈیل میں شامل تھے۔ انهوےنے کہا کہ وزیر اعلی کے ساڑھو کے لئے 50 کروڑ کی ڈیل کروائی گئی تھی۔ علاوہ ازیں مشرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں سے صاف طور پر انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں ہمیشہ سے بی جے پی کے خلاف بولتا رہا ہوں اور کبھی بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گا۔ مشرا کا کہنا ہے کہ وہ منگل کی صبح سی بی آئی کو ثبوت پیش کریں گے اور اس معاملہ میں کیس درج کرائیں گے۔ ادھر دہلی اے سی بی چیف مکیش مینا پیر کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملنے پہنچے۔ لیفٹیننٹ گورنر سے ملنے کے بعد مکیش مینا نے کہا ہے کہ کپل مشرا نے دو کروڑ کی رشوت کے معاملے میں اے سی بی سے شکایت نہیں کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ اے سی بی کپل کا بیان درج کرائے گی۔ مینا کا کہنا ہے کہ اس معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ادھر عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ کپل مشرا بی جے پی کی زبان بول رہے ہیں۔

کیجریوال کے خلاف نہیں دے پائے ثبوت

نیوز 18 ہندی کے ذرائع کے مطابق کپل مشرا اے سی بی میں کیجریوال اور ستیندر جین پر لگائے الزامات پر کوئی ثبوت نہیں دے پائے ہیں ۔ انہوں نے صرف ٹینکر گھوٹالے سے وابستہ ثبوت ہی سونپے۔ دیگر معاملہ میں کہا کہ اگر اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی جائے گی تو معاملہ واضح ہو جائے گا۔ اس معاملہ میں کوئی ڈاکومنٹ یا ثبوت اے سی بی کو نہیں دیا گیا ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/WwNWp

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے