Breaking News
Home / تازہ ترین / کپل مشرا کا الزام ، کیجریوال نے ستیندر جین سے لئے دو کروڑ روپے ، رشتہ داروں کے نام 50 کروڑ کی ڈیل

کپل مشرا کا الزام ، کیجریوال نے ستیندر جین سے لئے دو کروڑ روپے ، رشتہ داروں کے نام 50 کروڑ کی ڈیل

نئی دہلی (ہرپل نیوز،ایجنسی)7 مئی: کیجریوال کابینہ سے نکالے گئے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کپل مشرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میری آنکھوں کے سامنے ستیندر جین نے کیجریوال کو دو کروڑ روپے دیے۔ علاوہ ازیں ان کا الزام تھا کہ میرے پاس پارٹی کے اندر چل رہے بدعنوانی کے کئی ثبوت ہیں اور میں سبھی دستاویزات اے سی بی اور سی بی آئی کے سپرد کروں گا۔کپل مشرا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ستیندر جین بتائیں کہ ان کے پاس اتنی بڑی عقم کہاں سے آئی۔ انہوں نے کیجریوال کے کنبہ کے لئے 50 کروڑ کی زمین کا سودا کروایا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میرے انکشافات سے عام آدمی پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں کی بدعنوانی سامنے آئے گی۔ ادھر دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے اندر اس پورے اختلاف کو لے کر ہنگامی میٹنگ جاری ہے۔ کیجریوال کے گھر پر جاری پارٹی کی اعلی قیادت میٹنگ میں اگلی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ خبر وں کے مطابق کیجریوال کے گھر پر کمار وشواس، سنجے سنگھ، آشوتوش وغیرہ سینئر لیڈران موجود ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Z6cAf

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے