Breaking News
Home / اہم ترین / گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی جاری ، اب گئو شالہ میں گائے چھوڑنے جارہے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی پٹائی

گئو رکشا کے نام پر غنڈہ گردی جاری ، اب گئو شالہ میں گائے چھوڑنے جارہے ٹرک ڈرائیور اور کلینر کی پٹائی

متھرا (ہرپل نیوز،ایجنسی)12ڈسمبر۔گئو رکشا کے نام پر جاری ملک بھر میں غنڈہ گری کم ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے ۔ تازہ واقعہ اترپردیش کے متھرا میں پیش آیا ہے ، جہاں پر بھیڑ نے گایوں کو چھوڑنے کیلئے گئو شالہ لے جارہے ٹرک ڈرائیو اور اس کے کلینر کی جم کر پٹائی کردی ۔ بتایا جارہا ہے کہ گائیں آوارہ تھیں اور فصلوں کو کافی نقصان پہنچا رہی تھیں ، جس کی وجہ سے ان کو ایک ٹرک میں بھر کر گئو شالہ چھوڑنے کیلئے لے جایا جارہا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ تھانہ شیر گڑھ علاقہ کے پےگاوں کے نزدیک پیش آیا ، جہاں مقامی لوگوں کا اطلاع ملی تھی کہ ایک ٹرک میں بھر کر گائیں ذبح کے لئے جائی جارہی تھیں ۔ اطلاع ملتے ہی گاوں والے مشتعل ہوگئے اور وہ بڑی تعداد میں ٹرک کو پکڑنے کیلئے نکل پڑے ۔ جیسے ہی ان لوگوں کو ٹرک کو دیکھا ، اسے روک لیا اور ٹرک ڈرائیور اور کلینر کے جم کر پٹائی شروع کردی ۔

واقعہ کی اطلاع جب پولیس کو ملی تو وہ بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی ، مگر مشتعل بھیڑ کو پولیس کا بھی کوئی خوف نہیں تھا اور وہ اس کے سامنے ہی دونوں کی پٹائی کرتے رہے ۔ مشکل سے پولیس نے دونوں کو بھیڑ سے چھڑایا ۔ یہی نہیں جب پولیس دونوں کو پکڑ کر تھانہ لے جارہی تھی تو بھی لوگوں نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا ۔ بھیڑ دونوں کو کسی بھی قیمت پر چھوڑنے کیلئے تیار نہیں تھی ۔

سی او چندر دھر گوڑ کے مطابق ان گایوں کو برسانا میں واقع رمیش بابا کی گئو شالہ میں لے جایا جارہا تھا ۔ ان میں جو گائیں تھیں وہ آوارہ تھیں اور بسئی گاوں کے کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا رہی تھیں ، اس لئے ان کو کسانوں نے پکڑ کر گئو شالہ بھجوایا تھا ۔ جس ٹرک سے گائیں بھیجی جارہی تھیں ، اس کو گرام پردھان کا ایک خط بھی دیا گیا تھا ، جس میں واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ ان گایوں کو چھوڑنے کیلئے برسانا میں واقع رمیش بابا کی گئو شالہ میں لے جایا جارہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ULiDa

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے